ڈبل روٹی
معنی
١ - مغربی طرز کی بھٹی یا تنُور میں پکائی ہوتی خمیری روٹی جو میدہ، سوجی وغیرہ سے تیار ہوئی ہے، نان پاؤ۔ "اس نے جلدی سے ایک ڈبل روٹی کے پیس لا کر ٹیبل پر رکھ دئیے۔" ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٨٠ )
اشتقاق
انگریزی زبان سے اسم صفت 'ڈَبَل' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'روٹی' ملانے سے مرکب توصیفی بنا ('ڈبل' صفت اور 'روٹی' موصوف) جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٠٤ء میں "آئینِ قیصری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مغربی طرز کی بھٹی یا تنُور میں پکائی ہوتی خمیری روٹی جو میدہ، سوجی وغیرہ سے تیار ہوئی ہے، نان پاؤ۔ "اس نے جلدی سے ایک ڈبل روٹی کے پیس لا کر ٹیبل پر رکھ دئیے۔" ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٨٠ )